گرومیت رام رحیم کے لئے سزا کا اعلان پیر کو
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i295746-گرومیت_رام_رحیم_کے_لئے_سزا_کا_اعلان_پیر_کو
ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے ڈیرہ سچا سودا ارگنائزیشن کے سربراہ گرومیت رام رحیم کے خلاف سزا کا اعلان پیر کو کیا جائےگا جس کے پیش نظر حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کئے گئےہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • گرومیت رام رحیم کے لئے سزا کا اعلان پیر کو

ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے ڈیرہ سچا سودا ارگنائزیشن کے سربراہ گرومیت رام رحیم کے خلاف سزا کا اعلان پیر کو کیا جائےگا جس کے پیش نظر حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کئے گئےہیں

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق جنسی زیادتی کے مجرم قراردئے گئے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرومیت رام رحیم کے لئے سزا کا اعلان پیر کو روہتک جیل میں کیا جائے گا اور اس کے لئے جج کو ہوائی راستے سے جیل لے جایا جائے گا جہاں وہ ایک خصوصی عدالت میں بیٹھ کر سزا کا اعلان کریں گے - سزا کے اعلان کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑنے کے امکان کے پیش نظر فوج اور نیم فوجی دستوں کو جگہ جگہ تعینات کردیا گیا ہے-  اس درمیان ہریانہ اور پنجاب ریاستوں کی حکومتوں نے اتوار سے ہی موبائل انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے  - ریاست ہریانہ کے اڈیشنل چیف سکریٹری نے کہا ہے کہ ہریانہ کی ریاستی حکومت نے سبھی موبائل انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے- ان کا کہنا تھا کہ منگل انتیس اگست کو دوپہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے گی - گذشتہ جمعے کو گرومیت رام رحیم کو جنسی زیادتی کا مجرم قراردئے جانے کے پنچکولہ کی سی بی آئی عدالت کے فیصلے کے بعد ہریانہ اور پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے ۔ سب سے زیادہ خونریز فسادات ہریانہ میں ہوئے تھے جہاں چھتیس افراد ہلاک اور ڈھائی سو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ساڑھے پانچ سو افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا -