پٹنہ مہاریلی میں اکٹھا ہوئی بھاری بھیڑ
ہندوستان کی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان پر سیکولر جماعتوں کی طرف سے مہاریلی کے زیر عنوان ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا-
پٹنے میں گاندھی میدان میں قومی جنتادل کی ، بی جے پی بھگاؤ ملک بچاؤ مہاریلی میں بہت سی سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا- اتوار کو ہونے والی اس عظیم الشان ریلی میں لوگوں نے بھی بڑی تعدادمیں حصہ لیا- ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا کہ بی جے پی بھگاؤ ملک بچاؤ ریلی دوہزار انیس میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خاتمے کی زمین ہموار کرے گی- پٹنے میں ہونے والی اس ریلی میں اپوزیشن کے درمیان اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی ، سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو ، جنتا دل یونائٹڈ کے رہنما شرد یادو ، بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل ایس سدھاکر ریڈی اورکئی دیگر اپوزیشن لیڈوں نے حصہ لیا- ریلی میں کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے بھی حصہ لیا تاہم کانگریس سربراہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی موجود نہیں تھے جبکہ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی بھی پٹنہ کی مہاریلی میں نہیں پہنچ سکیں- پٹنہ کی مہاریلی کے شرکاء نے عظیم اتحاد توڑ کر بہار میں بی جےپی سے مل کر نئی حکومت بنانے کے لئے نتیش کمار پر سخت نتقید کی -