ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم،
ہندوستان کے تجارتی شہر ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت گرنے سے بارہ افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔
ممبئی میں حالیہ بارشوں کے دوران ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور پندرہ افراد شدید زخمی ہیں جبکہ کم سے کم چالیس افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ممبئی کے علاقے بھنڈی بازار میں جمعرات کو صبح کے وقت تیز بارشوں کے باعث ایک عمارت گر گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اس عمارت میں چالیس سے زیادہ افراد کے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس حادثے میں اب تک بارہ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ریسکیو کی کارروائی میں پندرہ افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں زندہ نکالا جاچکا ہے۔
امدادی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حکومت مہاراشٹرا نے واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سانحے میں لکھنؤ میں سحر عالمی نیٹ ورک کے نمائندے سرور حسین کے بعض اہل خانہ بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔