ہندچین کشیدگی، مودی نے وزرا کو بیان دینے سے روک دیا
Aug ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر اعظم نے اپنے کابینی وزراء کو ڈوکالام تنازعے کے بارے میں بیان دینے سے روک دیا ہے۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو نئی دہلی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈوکالام علاقے کی کشیدگی کے بارے میں کسی بھی طرح کا بیان جاری کرنا وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے۔
ہندوستانی وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد وزیردفاع ارون جیٹلی نے ڈوکالام کشیدگی کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے سے اجتناب کیا اور کہا کہ وزارت خارجہ کا بیان کافی ہے۔
ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کہ جو ستّر دن سے جاری تھی، ہندوستان اور چین کی جانب سے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کے بعد تھم گئی ہے۔
ہندوستان اور چین کے درمیان چار ہزار کیلومیٹر طویل مشترکہ سرحدیں ہیں۔