نریندر مودی کابینہ میں توسیع، نرملا ستھارمن وزیر دفاع
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i296343-نریندر_مودی_کابینہ_میں_توسیع_نرملا_ستھارمن_وزیر_دفاع
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں تیسری بار توسیع کرتے ہوئے نرملا ستھارمن کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپ دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • نریندر مودی کابینہ میں توسیع، نرملا ستھارمن وزیر دفاع

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں تیسری بار توسیع کرتے ہوئے نرملا ستھارمن کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپ دیا ہے۔

ہندوستانی ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے تین سال میں تیسری بار اپنی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے چار بیورو کریٹوں کو ترقی دے کر اپنی کابینہ کا حصہ بنایا ہے جب کہ چار یونین وزرا کو ترقی دے کر وفاقی وزرات کا قلمدان سونپ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزرا کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں نائب وزیر دھرمیندر پردھان، پیوش گویل، مختار عباس نقوی اور نرملا ستھارمن شامل ہیں۔

  نو نئے وفاقی وزرا میں اننت کمار ہیگڑے، راجکمار سنگھ، شیو پرتاپ شکل، گجیندر سنگھ شیخاوت، ستیہ پال سنگھ، ڈاکٹر ویرندر کمار، الفانس کنن تھنم، ہردیپ سنگھ پوری اور اشون کمار چوبے شامل ہیں۔

نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں وزارت دفاع کا قلمدان خاتون وزیر نرملا ستھارمن کو سونپا ہے اس سے قبل نرملا ستھارمن وزیر ملکت برائے تجارت کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں تاہم وہ اب ارون جیٹلی کی جگہ ذمہ دارایاں سنبھالیں گی جب کہ ارون جیٹلی اب ملک کے وزیرخزانہ کا منصب سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی سابق آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کے بعد نرملا دوسری خاتون ہیں جنہیں وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے۔