ترنمول کانگریس کے رہنما اور سابق وزیرسلطان احمد کا انتقال
Sep ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
ہندوستان کے سابق مرکزی وزیر اور آل انڈیا ترنمول کانگرس پارٹی کے ممبرپارلیمنٹ سلطان احمد کا پیر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد پچھلے کچھ دنوں سے علیل تھے اور پیر کی صبح جب وہ اپنے گھر پر تھے تبھی انہیں دل کا دو بار دورہ پڑا۔
فورا ہی انہیں کولکتہ کے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ چکے تھے۔
ممبرپارلیمنٹ اور ترنمول کانگریس کے رہنما سلطان احمد کی عمر چونسٹھ سال تھی۔
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی کابینہ میں سلطان احمد مرکزی وزیر رہ چکے تھے۔
سلطان احمد کا شمار ان ممبران پارلیمنٹ میں ہوتا تھا جو ایوان میں پسماندہ طبقوں اور اقلیتوں کے مسائل کو کھل کر اٹھاتے تھے۔
ان کے انتقال پر مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے اپنے گہرے دکھ کا اظہا کیا ہے۔