ہندوستان اور امریکہ کے وزرائے دفاع کی ملاقات
Sep ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۵:۰۶ Asia/Tehran
ہندوستان اورامریکہ نے دہشت گردی کے خلاف تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستان کی وزیردفاع نرملا سیتا رمن اور ان کے امریکی ہم منصب جیمز میٹس نے کل نئی دہلی میں سکیورٹی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے دو طرفہ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کو بڑا چیلنج اور خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو دنیا میں کہیں بھی برداشت نہیں کر یں گے۔
محترمہ سیتا رمن نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ دونوں لیڈروں نے سرحد پار سے دہشت گردی پر تفصیل سے بحث کی ہے۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی صورت میں اپنی افواج کو افغانستان نہیں بھیجے گا۔
ٹیگس