پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ہندوستانی دفتر خارجہ میں طلبی
Oct ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۵:۰۷ Asia/Tehran
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور کل پونچ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے تین بچوں کی ہلاکت پر احتجاج درج کیا۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنرسید حیدر شاہ کو رسمی طورپر احتجاجی مراسلہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کو قطعی قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ انسانی سلوک کے خلاف ہے۔
احتجاجی خط میں بین الاقوامی سرحد کی کنٹرول لائن پر پاکستانی فوجی دستوں کے ذریعہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت تشویش کااظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے بھی ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر وی پی سنگھ کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر احتجاج کیا تھا۔
ٹیگس