پاکستان پر ہندوستان کا الزام
Oct ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر داخلہ نے اپنے ملک کی بارڈر سیکورٹی فورس سے کہا ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر پاکستانی فوجیوں کی جانب سے بلاسبب کی جانے والی فائرنگ کا جواب دیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پیر کے روز ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ایک بیان میں ایک بار پھر پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک ہندوستان کے سیکڑوں عام شہری ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔دو ہزار تین میں کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کے بارے میں طے پانے والے سمجھوتے کے باوجود ہندوستان اور پاکستان، ایک دوسرے پر فائربندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔
ٹیگس