سائبر سیکورٹی کی سطح میں اضافے پر ایران کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i304280-سائبر_سیکورٹی_کی_سطح_میں_اضافے_پر_ایران_کی_تاکید
ایران کے وزیر ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ورچول سیکورٹی اور پرائیویسی کی سطح کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • سائبر سیکورٹی کی سطح میں اضافے پر ایران کی تاکید

ایران کے وزیر ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ورچول سیکورٹی اور پرائیویسی کی سطح کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

نئی دہلی میں سائبر اسپیس کے بارے میں عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر ٹیلی مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد جواد آذری جہرمی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انٹر نیٹ اور سائبر اسپس کو نفرت پھیلانے، غلط معلومات کی ترویج، دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور تشدد کی ترغیب کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے انٹرنیٹ کے منفی استعمال کو ناقابل توجیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اس رجحان کی موثر حوصلہ شکنی کی جانا چاہئے۔

ایران کے وزیر ٹیلی مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کی پرائیویسی اور انفارمیشن سیکورٹی کے حوالے سے بھی سنجیدہ خدشات پائے جاتے ہیں جنہیں دور کرنے کے لیے عالمی قوانین کے دائرے میں یوزر سافٹ ویئر اور انٹرنیٹ خدمات فراہم کیے جانے کی ضرورت ہے۔