روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان میں داخل ہونے سے روک دیاگیا
ہندوستان کی سرحدی فوج کے کمانڈر نے ان رپوٹوں کی تردید کی ہے کہ ہندوستان میں داخل ہونے والے روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سرحدی فوج کے کمانڈر کے، کے، شرما نے کہا ہے کہ نئی دہلی روہنگیا مسلمانوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک رہا ہے تاہم روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کئے جانے کے بارے میں دی جانے والی رپورٹیں بالکل بے بنیاد ہیں۔مذکورہ ہندوستانی کمانڈر نے کہا کہ ہندوستان میں اس وقت چھتیس ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں نے پناہ لے رکھی ہے تاہم روہنگیا پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے ہے۔ہندوستان کی سرحدی فوج کے کمانڈر کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ نئی دہلی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ روہنگیا پناہ گزین، ہندوستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ ہندوستان کی حکومت نے روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک سے واپس بھیجے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔