غزہ: اسرائیل کے جارحانہ فضائی حملے جاری، 10 فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i455536-غزہ_اسرائیل_کے_جارحانہ_فضائی_حملے_جاری_10_فلسطینی_شہید
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے اور تازہ حملوں میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-08-22T14:47:28+00:00 )
Aug ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • غزہ: اسرائیل کے جارحانہ فضائی حملے جاری، 10 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے اور تازہ حملوں میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے اور فلسطینیوں کے خلاف غاصب فوج کی بربریت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کو ایک بار پھر اپنی جارحیت کا نشان بنایا ہے۔ تازہ حملوں میں کم از کم 10 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع نے غزہ کے نصیرات کیمپ پر کئے جانے والے اسرائیلی حملے میں ایک شخص کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔   

غزہ شہر کے علاقے تفاح میں بھی غاصب فوج نے ایک پولیس مرکز کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک 13 سالہ بچی بھی شامل ہے۔ پولیس مرکز پر ہوئے اسرائیلی حملے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel