کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ویزا جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i307391-کلبھوشن_کی_والدہ_اور_اہلیہ_کو_ویزا_جاری
کلبھوشن یادو اپنے اہل خانہ سے 25 دسمبر کو ملاقات کریں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۵:۱۱ Asia/Tehran
  • کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ  کو ویزا جاری

کلبھوشن یادو اپنے اہل خانہ سے 25 دسمبر کو ملاقات کریں گے۔

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے ملاقات کے لیے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ویزا جاری کر دیا، ملاقات میں ہندوستانی ہائی کمیشن کا ایک سفارت کار بھی موجود ہوگا جبکہ کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات 25 دسمبر کو ہوگی۔

ترجمان کے مطابق کلبھوشن یادو کی والدہ اور اہلیہ نے ویزا کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواست دی تھی جس پر پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد اور اسلامی شعائر کی روشنی میں ہندوستان کی درخواست قبول کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دعوی کیا تھا کہ ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا اور ہندوستانی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت کا حکم دیا تھا تاہم ہندوستان نے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر رکھا ہے۔