سائنسی اور تعلیمی شعبے میں ایران، ہندوستان تعاون
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i307545-سائنسی_اور_تعلیمی_شعبے_میں_ایران_ہندوستان_تعاون
ہندوستان میں ایران کے ایجوکیشن قونصلر نے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان کی وزارت اعلی تعلیم و ٹیکنالوجی کے تعاون سے دس سائنسی اور تعلیمی پروجیکٹ پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے جو ایران کے سائنسی تعلقات کی تاریخ میں ایک غیر معمولی واقعہ ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran
  • سائنسی اور تعلیمی شعبے میں ایران، ہندوستان تعاون

ہندوستان میں ایران کے ایجوکیشن قونصلر نے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان کی وزارت اعلی تعلیم و ٹیکنالوجی کے تعاون سے دس سائنسی اور تعلیمی پروجیکٹ پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے جو ایران کے سائنسی تعلقات کی تاریخ میں ایک غیر معمولی واقعہ ہے

ہندوستان میں ایران کے ایجوکیشن اینڈ کلچرل قونصلر محمد رضا خلیلی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دوبرسوں کے دوران ایران کی وزارت اعلی تعلیم اور ٹیکنالوجی اور ہندوستان کی حکومت کے درمیان متعدد مفید سمجھوتے ہوئے ہیں یا پھر ہورہے ہیں۔

ایرانی ایجوکیشن اور اینڈکلچرل قونصلر محمد رضا خلیلی نے کہا یہ سمجھوتے زیادہ تر سائنسی ورکشاپ اور مشترکہ پروجیکٹ کے میدانوں میں ہوئے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران اس سلسلے میں نانو ٹیکنالوجی ، بایو ٹیکنالوجی اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مضبوط سائنسی توانائیوں سے بہرہ مند ہے اور ہندوستان بھی دیگر ٹیکنالوجی کے شعبے اور اسی طرح سائنس کو اقتصادی شکل دینے میں گرانقدار تجربات کا حامل ہے اور نتیجے میں سائنسی میدانوں میں دونوں ملکوں کا تعاون ایران اورہندوستان دونوں کے لئے سود مند ہے۔

پچھلے دنوں ہندوستان کی مانیپال گلوبل یونیورسٹی کے اساتذہ کے ایک وفد نے ایران کے صوبہ فارس کا دورہ اور اس صوبے کے علمی مراکزکا معائنہ کیا تھا۔ ہندوستان کی مانیپال یونیورسٹی میں پچاس ہزار سے زائد طلبا ہیں جن میں چالیس فیصد طلبا دنیا کے نواسی ملکوں کے غیر ملکی طلبا ہیں اور اس یونیورسٹی کی ڈگری دنیا کے اسّی ملکوں میں معتبر سمجھی جاتی ہے۔