ہندوستان میں بس کوحادثہ 20 ہلاک 23 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i307637-ہندوستان_میں_بس_کوحادثہ_20_ہلاک_23_زخمی
پولیس کے مطابق یہ بس صبح سات بجے سوائی مادھو پور سے سواریاں لے کر لال سوٹ کے لئے روانہ ہوئی تھی اور 20کلومیٹر دور بناس ندی میں گر گئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۶:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بس کوحادثہ 20 ہلاک 23 زخمی

پولیس کے مطابق یہ بس صبح سات بجے سوائی مادھو پور سے سواریاں لے کر لال سوٹ کے لئے روانہ ہوئی تھی اور 20کلومیٹر دور بناس ندی میں گر گئی۔

ہندوستان کی ریاست راجستھان کے سوائی مادھو پور میں آج صبح ایک پرائیویٹ بس کے بناس ندی میں گرنے سے 20افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ بس صبح سات بجے سوائی مادھو پور سے سواریاں لے کر لال سوٹ کے لئے روانہ ہوئی تھی اور 20کلومیٹر دور بناس ندی میں گر گئی۔

ندی میں پانی ہونے کی وجہ سے 20 لوگوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ بس میں سوار 23 مسافر بھی شدید طورپر زخمی ہوگئے۔ بس کو گیس کٹر سے کاٹ کر زخمیوں کو نکالا گیا ہے اور ایمبولینس کی مدد سے انہیں اسپتال بھیجا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق تیز رفتار ی کی وجہ سے بس کا توازن بگڑ گیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ندی پر کافی تعداد میں آس پاس کے گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے۔اسپتال میں بھی بھیڑ جمع ہوگئی۔بس میں سوار مسافر سوائی مادھوپور اور مدھیہ پردیش کے بتائے گئے ہیں۔