ایران اور ہندوستان کے دوستانہ تعلقات
ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے دوستانہ تعلقات آگے کی سمت بڑھ رہے ہیں.
سشما سوراج نے نئے عیسوی سال کی آمد کے حوالے سے کل ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب میں کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں جومزید فروغ پا رہے ہیں۔
انہوں نے ارنا نیوز ایجنسی کی صحافی کے سوال پر اپنے حالیہ دورہ ایران کے نتائج کے بارے میں جو چابہار بندرگاہ کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب کے موقع پرانجام پایا تھا کہا کہ ان کا دورہ نہایت اچھا اور مفید رہا.
ہندوستانی وزیرخارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سشما سوراج نے دو دسمبر کو تہران کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے اس موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیاتھا.