ہندوستان: کابل ثقافتی مرکز پر حملے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i308499-ہندوستان_کابل_ثقافتی_مرکز_پر_حملے_کی_مذمت
ہندوستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیوز ایجنسی کے دفتر اور ثقافتی مرکز پر جمعرات کو ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۵:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کابل ثقافتی مرکز پر حملے کی مذمت

ہندوستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیوز ایجنسی کے دفتر اور ثقافتی مرکز پر جمعرات کو ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس گھناؤنے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان اس مشکل وقت میں افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز کابل میں تبیان ثقافتی اور تحقیقاتی مرکز اور آوا نیوز ایجنسی کے دفتر پر دہشت گردانہ حملوں میں 41افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے ۔