برفانی تودہ گرنے سے 3 ہندوستانی فوجی ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی اہلکار ہلاک اورایک زخمی ہو گیا۔
شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مژھل سیکٹر میں جمعہ کی شام برفانی تودے کی زد میں آنے سے تین فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
فوجی ذرائع کے مطابق مژھل سیکٹر میں گذشتہ دو دنوں کے دوران بھاری برف باری ہوئی۔ انتظامیہ نے پہلے برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کردی تھی۔
واضح رہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سادھا ٹاپ پر برفانی تودے گرآنے کے دو مختلف واقعات میں بارڈر روڑس آرگنائزیشن (بی آر او) کے ایک افسر سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ 25 جنوری 2017 کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں دو فوجی چوکیوں اور فوج کی ایک گشتی پارٹی کے برفانی تودوں کی زد میں آنے سے کم از کم 14 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
2016 میں خطہ لداخ میں واقع دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن میں ایک فوجی کیمپ کے برفانی تودے کی زد میں آنے سے 11 فوجی اہلکار لقمہ اجل بنے تھے۔