صدر ڈاکٹر حسن روحانی نئی دہلی پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ حیدرآباد سے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
ہفتے کی صبح راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کے صدر رام ناتھ کوند اور وزیراعظم نریندرمودی صدر مملکت ڈاکٹر حسن کا باضابطہ سرکاری استقبال کریں گے۔
جس کے بعد ایران کے صدر اور ہندوستان کے وزیراعظم مذاکرات کریں گے۔ دونوں ملکوں کے سربراہوں کے مذاکرات دوطرفہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور سیاسی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر مرکوز ہوں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےتقریبا پندرہ سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔ صدر حسن روحانی ہفتے کو ہندوستانی دانشوروں اور سفارتکاروں سے بھی خطاب کریں گے جبکہ نئی دہلی میں ان کے قیام کے دوران ایران اور ہندوستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کا مشترکہ اجلاس بھی ہوگا۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی ہندوستان کے سرکاری دورے پر جمعرات کو حیدر آباد پہنچے تھے۔