مذاکرات اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے
Feb ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۵:۵۷ Asia/Tehran
ہندوستان نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکالمہ اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو کشمیر میں دہشت گردی اور دراندازی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کے ناپاک اور خطرناک عزائم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا کہ پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنے ناپاک عزائم پر کاربند ہے اور ایسے میں اس ملک کے ساتھ بات چیت ممکن ہی نہیں اور ایسے حالات میں پاکستان سے تعلقات بہتری کے بجائے یقینی طور پر بگڑتے جائیں گے ۔
ٹیگس