مذاکرات اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i314953-مذاکرات_اور_انتہا_پسندی_ایک_ساتھ_نہیں_چل_سکتے
ہندوستان نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۵:۵۷ Asia/Tehran
  • مذاکرات اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے

ہندوستان نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکالمہ اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ  نے پاکستان کو کشمیر میں دہشت گردی اور دراندازی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کے ناپاک اور خطرناک عزائم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا کہ پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنے ناپاک عزائم پر کاربند ہے اور ایسے میں اس ملک کے ساتھ بات چیت ممکن ہی نہیں اور ایسے حالات میں پاکستان سے تعلقات بہتری کے بجائے یقینی طور پر بگڑتے جائیں گے ۔