پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ کابل کا خیرمقدم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i318312-پاکستان_کے_وزیراعظم_کے_دورہ_کابل_کا_خیرمقدم
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابل کا دورہ کرنے کے لئے افغان صدر محمد اشرف غنی کی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے۔
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Mar ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ کابل کا خیرمقدم

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابل کا دورہ کرنے کے لئے افغان صدر محمد اشرف غنی کی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے۔

کابل نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابل کا دورہ کرنے کے لئے افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کا دعوت نامہ قبول کر لیا۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف عنی نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنوجوعہ کے دورہ کابل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم کو کابل کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔
اس سے قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں ہونے والے دوسرے امن اجلاس میں بھی پاکستان کے ساتھ ہمہ جہتی مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی۔
واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مسائل منجملہ ڈیورنڈ لائن اور سرحدی تنصیبات کے قیام کے بارے میں اختلافات پائے جاتے ہیں اور دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف دہشت گردی کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں۔