گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا: ایرانی اسپیکر
ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے یہ بات اپنے دورۂ عراق کے دوران مزاحمتی محاذ کے مایہ ناز کمانڈروں شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی جائے شہادت کی تصاویر کے ساتھ عربی زبان میں جاری اپنے ایکس پیغام میں کہی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ غاصب حکومت کا بحر سے نہر تک حکمرانی کا خواب بھی بس خواب رہے گا۔
ایران کے اسپیکر نے لکھا کہ محترم ابومہدی اور قاسم (سلیمانی) ! یہ آپ کی جدوجہد کا ثمر اور خون کی برکت ہے کہ جنگ رمضان (ایران پر امریکہ اور اسرائيل کی جارحیت) کے بعد جنم لیے والے نظام میں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بیرونی مداخلت کم ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی افواج خطے سے آبرو بچا کر نکلنا چاہتی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel