کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی، 50 سے زائد زخمی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور جھڑپوں میں اسی سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ سیکورٹی فورس نے گیارہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
سری نگر سے ہمارے نمائندے کے مطابق کشمیر کے ضلع شوپیاں میں دو مختلف مقامات پر سیکورٹی فورس کے درمیان ہونے والے تصادم میں کم سے کم اٹھاسی افراد زخمی ہو گئے جن میں سے بیس کی حالت نازک ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ مقامی آبادی نے اس وقت شدید احتجاج کیا جب علاقے میں ہندوستانی سیکورٹی فورس کے آپریشن کے دوران کچھ عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی خبریں علاقے میں پھیل گئیں۔ پولیس حکام نے دعوی کیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے گھیرے کو توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی اور گرینیڈ پھینکے تاہم سیکورٹی فورس کی جوابی کارروائی میں تمام گیارہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
جھڑپ میں دو ہندوستانی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ہمارے نمائندہ سری نگر کے مطابق اس دوران شوپیاں ضلعے میں ہونے والے مظاہروں کے دوران کم سے کم اٹھاسی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیس کو سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔