ہندوستان میں نیشنل سینٹر فار ایجنگ کا سنگ بنیاد
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i330520-ہندوستان_میں_نیشنل_سینٹر_فار_ایجنگ_کا_سنگ_بنیاد
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بیماریوں کے اسباب کا پتہ لگانے اور عوام کو سستے علاج کی سہولت فراہم کرنے کو اپنی حکومت کا ہدف بتایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں نیشنل سینٹر فار ایجنگ کا سنگ بنیاد

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بیماریوں کے اسباب کا پتہ لگانے اور عوام کو سستے علاج کی سہولت فراہم کرنے کو اپنی حکومت کا ہدف بتایا ہے۔

ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعے کو نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں، سینیئر شہریوں کیلئے تین سو کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے والے’نیشنل سینٹر فار ایجنگ ‘کا سنگ بنیاد رکھا۔

انھوں نے اس موقع پر کہا کہ ان کی حکومت کا مقصد صرف اسپتال ،بیماری، ادویہ اور جدید سہولیات تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں کم خرچ پر ملک کے ہر شخص کو علاج کی سہولیات دستیاب کرانا اور لوگوں کو بیمار بنانے والے اسباب کا پتہ لگانا بھی شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ چار سال کے دوران صحت کے شعبےکو ترجیح دی ہے اور لوگوں کو عمومی طبی سہولیات کا فائدہ دینے کیلئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔

سن دو ہزار پچیس تک ملک سے ٹی بی کے خاتمے کے ہدف کا ذکر کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ دنیا کی نظر ہندوستان پر ہے کہ کیا وہ ایسا کر پائے گا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں ملک میں صحت کے سیکٹر پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ایسا کر پائے گا اور مکمل یقین ہے کہ وہ اس چیلنج پر پورے عزم کے ساتھ کام کرے گا۔