ہندوستان: تلنگانہ میں آتش بازی کے گودام میں دھماکہ، 11 ہلاک
Jul ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست تلنگانہ میں آتش بازی کے ایک گودام میں آگ لگنے کے بعد ہونے والے دھماکے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست تلنگانہ میں آتش بازی کے ایک گودام میں ہونے والے دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ ریاست تلنگانہ کے ضلع وارانگل کے علاقے کوٹی لنگالہ کے پاس آتش بازی کی ایک فیکٹری کے گودام میں اس وقت ہوا جب اس گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ بھڑکتے ہی گودام میں زوردار دھماکہ بھی ہوا۔
بعض زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جس کی بنا پر ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔
ہندوستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں اس فیکٹری کے آس پاس کے مکانات کو بھی خاصا نقصان پہنچا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔