ہندوستان: جموں و کشمیر میں 3 افراد کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i330984-ہندوستان_جموں_و_کشمیر_میں_3_افراد_کی_ہلاکت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں کم از کم تین افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: جموں و کشمیر میں 3 افراد کی ہلاکت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں کم از کم تین افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے جنوبی کشمیر میں لوگوں پر فائرنگ کر دی جس میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہندوستان کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے کشمیریوں پر اس وقت فائرنگ شروع کر دی جب کشمیری مظاہرین نے سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کر دیا۔ ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے کئ کشمیریوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

واضح رہے کہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے حالات ایک بار پھر سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔