جنوبی کوریا ہندوستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کا خواہاں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i331137-جنوبی_کوریا_ہندوستان_کے_ساتھ_تجارتی_روابط_بڑھانے_کا_خواہاں
جنوبی کوریا کے صدر نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۴:۴۹ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا ہندوستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کا خواہاں

جنوبی کوریا کے صدر نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور جنوبی کوریا کے صدرمون جے اِن نے کل مشترکہ طور پر نوئیڈا میں سامسنگ انڈیا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے موبائل بنانے والے ایک بڑے کارخانے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  ہندوستان کےوزیراعظم نے ہندوستان کو ایک عالمی معیار کا مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے سفر میں اس موقع کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ تقریباً پانچ ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے نہ صرف ہندوستان کے ساتھ سامسنگ کے تجارتی روابط مضبوط ہوں گے، بلکہ یہ ہندوستان اور کوریا کے درمیان باہمی رشتوں کے تناظر میں بھی کافی اہم ہے۔

ادھر جنوبی کوریا کے صدرمون جے اِن نے ہندوستان اور جنوبی کوریا کے تقریبا چار سو تاجروں کی موجودگی میں کہا کہ ہندوستان اور جنوبی کوریا کا تجارتی لین دین بہت کم ہے اس لئے اسے بڑھانے کی ضرورت ہے اور دونوں ملکوں کو اس کیلئے کوشش کرنی چاہئیے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اتوار کے روز ہندوستان کے چار روزہ دورے پرنئی دہلی پہنچے تھے۔