جموں و کشمیر میں صحافیوں کی مشروط سرگرمیاں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i331973-جموں_و_کشمیر_میں_صحافیوں_کی_مشروط_سرگرمیاں
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے غیر ملکی صحافیوں اور نامہ نگاروں کے کشمیر جانے کو حکومت ہندوستان کی اجازت سے مشروط کر دیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • جموں و کشمیر میں صحافیوں کی مشروط سرگرمیاں

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے غیر ملکی صحافیوں اور نامہ نگاروں کے کشمیر جانے کو حکومت ہندوستان کی اجازت سے مشروط کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی صحافی اور نامہ نگار نئی دہلی حکومت سے اجازت لئے بغیر جموں و کشمیر نہیں جا سکیں گے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر جانے والے غیر ملکی نامہ نگاروں کو نئی دہلی حکومت سے جواز حاصل کرنے کے لئے آٹھ ہفتے قبل اقدام کرنا ہو گا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اب تک غیر ملکی صحافیوں کو جموں و کشمیر جانے پر ایسا کوئی جواز حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی۔

اس سے قبل ہندوستان کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ جموں و کشمیر جانے والے غیر ملکی صحاقیوں اور نامہ نگاروں کے لئے سخت قانون بنایا جائے گا۔