چابہار بندرگاہ کے توسیعی منصوبے میں تعاون پر ہندوستان کی تاکید
ہندوستان کی وزارت تجارت کے ایک سینیئرعہدیدار نے علاقے کی اقتصاد کو رونق بخشنے میں ایران کی چاربہار بندرگاہ کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان چابہار بندرگاہ کے توسیعی منصوبے میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
ہندوستان کی وزارت تجارت کی ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے چیئرمین ونے شرما نے کہا ہے کہ امریکا کی دھمکیوں اور ایران کے خلاف واشنگٹن کی نئی پابندیوں کے باوجود ایران کی چابہار بندرگاہ میں ہندوستان اور ایران کے بحری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون جاری رہے گا۔
ہندوستانی عہدیدار نے چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کے تعلق سے ہندوستان کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے سبھی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔
اس سے پہلے ہندوستان کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے بھی کہا تھا کہ امریکی دباؤ کے باوجود ہندوستان چابہار بندرگاہ میں اپنے اقتصادی پروگراموں کو شروع کردے گا۔