وادی کشمیر میں مظاہرے اور ایک نوجوان کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i334278-وادی_کشمیر_میں_مظاہرے_اور_ایک_نوجوان_کی_ہلاکت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک کشمیری نوجوان جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • وادی کشمیر میں مظاہرے اور ایک نوجوان کی ہلاکت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک کشمیری نوجوان جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہوگئے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکورٹی فورس نے پلوامہ کے کئی دیہات کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع ہی کیا تھا کہ لوگ سڑکوں پر آئے اور انہوں نے آپریشن میں خلل ڈالے کی کوشش کی۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مظاہرین نے سرچ آپریشن میں خلل ڈالنے کے لئے پھتراؤ کیا جس کے جواب میں سیکورٹی فورس کو ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کرنا پڑی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گسو نامی دیہات میں سیکورٹی فورس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہوگئے۔مذکورہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جنوبی کشمیر کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا ہے اور آخری اطلاعات  آنے تک جنوبی کشمیر کے پیشتر علاقوں میں مظاہروں وار جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔