ایران سے تیل درآمد کرنے کا ہندوستان کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i334347-ایران_سے_تیل_درآمد_کرنے_کا_ہندوستان_کا_اعلان
حکومت ہندوستان نے ایران کے تیل بردار بحری جہازوں اور ایرانی بیمے کے ساتھ ہندوستان کے لئے ایرانی تیل درآمد کئے جانے کا پرمٹ جاری کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران سے تیل درآمد کرنے کا ہندوستان کا اعلان

حکومت ہندوستان نے ایران کے تیل بردار بحری جہازوں اور ایرانی بیمے کے ساتھ ہندوستان کے لئے ایرانی تیل درآمد کئے جانے کا پرمٹ جاری کر دیا۔

نئی دہلی میں باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان، ایران کے تیل بردار بحری جہازوں اور ایرانی بیمے کے ساتھ تیل درآمد کئے جانے کا عمل جاری رکھے گا۔ہندوستان کی جانب سے اس بات کا اعلان ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ چین بھی اسی طرح سے ایران سے تیل درآمد کر رہا ہے۔اس سے قبل ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم دھرمیندر پردھان نے نئی دہلی پر پڑنے والے واشنگٹن کے دباؤ کے باوجود اعلان کیا تھا کہ ایران سے تیل کی درآمدات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ حکومت امریکہ نے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ ایران کے تیل کی برآمدات کو صفر تک  پہنچا دیا جائے گا۔امریکہ نے ایران سے تیل درآمد نہ کرنے کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں پر دباؤ بڑھا رکھا ہے تاہم بیشتر ملکوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کریں گے۔