ہندوستان کی جانب سے اہواز دہشت گردانہ حملے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i335525-ہندوستان_کی_جانب_سے_اہواز_دہشت_گردانہ_حملے_کی_مذمت
ہندوستان نے ایران کے شہر اہواز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے اہواز دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ہندوستان نے ایران کے شہر اہواز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ہندوستان نے بائیس ستمبر کو ایرانی شہر اہواز میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم دل کی گہرائیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران اور متاثرہ خاندانوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کے جلد روبصحت ہونے کے لئے دعاگو ہیں۔

اس سے قبل پاکستان، لبنان، عراق، شام، روس، چین، عمان، مصر، برطانیہ، فرانس، ترکی، آرمینیا، بولیویا، وینیزوئیلاہ، میکسیکو، آذربائیجان،افغانستان، نیکاراگوئہ، انڈونیشیا، فلپائن، جنوبی کوریا اور اقوام متحدہ سمیت دنیا کے کئی ممالک اور اداروں نے اہواز دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ الاحوازیہ نے، جسے برطانیہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، ہفتے کے روز ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ دیکھنے والے عام شہریوں پر فائرنگ کر دی تھی جس میں کم سے کم پچیس افراد شہید اور ساٹھ دیگر زخمی ہو ئے تھے۔