ہندوستان کا کامیاب میزائل تجربہ
Sep ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
ہندوستان نے ایک نئے میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ارنا کے مطابق ہندوستان کے فوجی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس میزائل سسٹم کا تجربہ مشرقی ہندوستان میں اوڑیسہ کے سواحل پر کیا گیا اور اس تجربے سے ہندوستان نے اپنے دفاعی میزائل سسٹم کو مکمل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ہندوستان نے سطح زمین سے پچاس کلو میٹر کی بلندی پر اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے یہ دفاعی میزائل سسٹم تیار کیا ہے۔
ہندوستان نے حال ہی میں زمین سے زمین سے مار کرنے والے ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل ایک بیلسٹک میزائل کا بھی تجربہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی جانب سے اس قسم کے تجربات پر اس کے پڑوسی ملکوں منجملہ پاکستان اور چین کی جانب سے ہمیشہ احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔