ہندوستان میں آدھار کارڈ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے کچھ شرطوں کے ساتھ آدھار کارڈ کی آئینی حیثیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بدھ کے روز آدھار کارڈ کی آغینی حیثیت کے بارے میں اہم فیصلہ سنایا اور کچھ شرطوں کے ساتھ آدھار کارڈ کی آئینی فعالیت کو بدھ کو برقرار رکھا۔
ہندوستان کے چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے کے سیکری، جسٹس اے ایم کھان ولکر، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اشوک بھوشن کی آئینی بینچ نے اکثریت سے اس فیصلے میں آدھار کارڈ کے قانون کو فعال ٹھہرایا، لیکن اس کے کچھ التزاموں کو مسترد بھی کردیا۔
جسٹس سکری نے خود اپنی ،چیف جسٹس اور جسٹس کھانولکر کی جانب سے اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے بینک کھاتے کھلوانے، موبائل کنیکشن حاصل کرنے اور اسکولوں میں داخلے کے لئے آدھار کارڈ کی لازمیت ختم کردی، لیکن پین کارڈ کے لئے اب بھی اسے لازمی قرار دیا ہے۔