سی پیک اور ہندوستان کا نیا طریقہ کار
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i335819-سی_پیک_اور_ہندوستان_کا_نیا_طریقہ_کار
ہندوستان سی پیک کے مقابلے مین ایشیائی ملکوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں سمجھوتوں پر دستخط کر کے سیلیکون کے نام سے ایک الگ راہ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • سی پیک اور ہندوستان کا نیا طریقہ کار

ہندوستان سی پیک کے مقابلے مین ایشیائی ملکوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں سمجھوتوں پر دستخط کر کے سیلیکون کے نام سے ایک الگ راہ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اکانومک ٹائمز کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر صنعت و تجارت سریش پربھو نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ازبکستان کے ساتھ گفتگو کا عمل جاری ہے اور ہندوستان اور ازبکستان باہمی تعاون سے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ساتھ ایک نئی ٹرانزیٹ راہ تیار کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور ازبکستان مختلف دیگر شعبوں میں بھی کہ جن میں تیل و گیس، حفظان صحت، دواؤں کی تیاری اور سیاحت کے شعبے شامل ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔

ہندوستان علاقے کے مختلف ملکوں کے ساتھ تعاون کا دآئرہ وسیع کر کے چین کے اس اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو وہ علاقے کے مختلف ملکوں کے تعاون اور سی پیک کے ذریعے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔