پاکستان پر ہندوستان کی کڑی نکتہ چینی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i335860-پاکستان_پر_ہندوستان_کی_کڑی_نکتہ_چینی
ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس میں ایک دوسرے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۴:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان پر ہندوستان کی کڑی نکتہ چینی

ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس میں ایک دوسرے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں دہشت گردی پاکستان سے آتی ہے اور اسامہ بن لادن کا پاکستان میں پایا جانا اس کا ثبوت ہے۔

ہندوستانی وزیر خارجہ نے پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور دنیا بھر میں پھیل چکا ہے لیکن ہندوستان میں دہشت گردی پاکستان کی طرف سے آتی ہے، القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کا پاکستان میں پایا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے جب کہ ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ اب بھی آزاد ہے۔

پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر اپنے ممالک کے داخلی امور اور اسی طرح دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔