کلگام ہلاکتوں پر وادی کشمیر میں عام ہڑتال
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i337203-کلگام_ہلاکتوں_پر_وادی_کشمیر_میں_عام_ہڑتال
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کلگام میں سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوئی ہلاکتوں کے خلاف پیر کو وادی میں مکمل ہڑتال رہی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • کلگام ہلاکتوں پر وادی کشمیر میں عام ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کلگام میں سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوئی ہلاکتوں کے خلاف پیر کو وادی میں مکمل ہڑتال رہی۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع کلگام میں اتوار کو مسلح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم اور اسی طرح مظاہرین پر سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں چودہ افراد مارے گئے تھے جن میں عام شہری بھی شامل تھے-

ہندوستانی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں مظاہرین پر فائرنگ اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف حریت رہنماؤں اور علیحدگی پسند تنظیموں نے پیر کو وادی میں عام ہڑتال کا اعلان کیا-

ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے جبکہ دوکانین، کاروباری مراکز اور اسکول و کالج بھی بند رہے- ہڑتال کی کشمیر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سی سی آئی نے بھی حمایت کی ہے-

اس موقع پر وادی کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے بھی کئے- حریت رہنماؤں اور دیگر کشمیری لیڈروں اور تنظیموں نے منگل کو سری نگر کے لال چوک کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا-

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کشمیر میں مختلف واقعات میں بیس سے زائد افراد مارے گئے ہیں جن میں عسکریت پسند عام شہری اور سیکورٹی فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں-