ہندوستان، کشمیر میں جھڑپ اور پرتشدد مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i339081-ہندوستان_کشمیر_میں_جھڑپ_اور_پرتشدد_مظاہرے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ میں چھے مبینہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف مختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہر کئے گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کشمیر میں جھڑپ اور پرتشدد مظاہرے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ میں چھے مبینہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف مختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہر کئے گئے۔

سری نگری سے ہمارے نمائندے کے مطابق سیکورٹی فورس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مبینہ عسکریت پسندوں کے جلوس جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ہندوستان مخالف نعرے لگائے۔
 کئی علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں درجنوں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اس سے پہلے جمعے کی صبح سویرے جنوبی کشمیر کے علاقے بیج بہاڑہ کے نواحی گاؤں میں سیکورٹی فورس اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چھے افراد مارے گئے تھے۔
 پولیس نے ہلاک ہونے والوں کو عسکریت  پسند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کا تعلق حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے تھا۔

پولیس نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔