ہندوستانی وزیر خارجہ تقریب میں شرکت سے معذرت
ہندوستان کی وزیر خارجہ نے کرتار پور سرحدی راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کی وزیر خارجہ کی سشمار سوراج نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مصروفیت کی بنا پر کرتار پور سرحدی راہداری کھولنے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گی ۔
انھوں نے کہا ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت کی دعوت پر اپنے پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتی ہیں ۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے اس تقریب میں ہر سمرت کور بادل اور مسٹر ایج ایس پوری شرکت کریں گے ۔
قابل ذکر ہے کہسکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرتار پور سرحد کھولنے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اٹھائیس نومبر کو ہوگی ۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس تقریب میں شرکت کے لئے اپنی ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج کے ساتھ ہی، ہندوستان کی ریاست پنجاب کے وزیر اعلی امرندر سنگھ اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے ۔ نوجوت سنگھ سدھ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ہندوستان کی حکومت نے اجازت دے دی تو اس تقریب میں ضرور شرکت کریں گے ۔