ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i339202-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیر_میں_جھڑپیں_ہلاکتوں_کی_تعداد_9_ہو_گئی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں اور پرتشدد مظاہروں کے دوران سات عسکریت پسند اور دو عام شہری ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں اور پرتشدد مظاہروں کے دوران سات عسکریت پسند اور دو عام شہری ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے کے مطابق جنوبی کشمیر کے علاقے شوپیاں کے نواح میں سیکورٹی فورس کے حملے  میں چھے مبینہ عسکریت پسندوں اور ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کے بعد وادی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو نوجوان جاں بحق اور درجنوں زخمی دیگر ہو گئے ہیں جنہیں سری نگر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔
 پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد حکام نے جنوبی کشمیر کے بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر دیا ہے اور حالات سخت کشیدہ بتائے جاتے ہیں۔
ادھر کولگام کے علاقے میں بھی ہندوستانی سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ میں ایک اور مبینہ عسکریت پسند کے مارے جانے کی خبر ہے۔
ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ  کشمیر میں پچھلے کئی روز سے حالات کشیدہ چلے آرہے ہیں تاہم تازہ ہلاکتوں کے لحاظ سے اتوار کا دن وادی کے لیے سب سے زیادہ خونی دن ثابت ہوا ہے۔