ہندوستان افغانستان سیکورٹی کمیشن کا اجلاس
Nov ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
ہندوستان اور افغانستان کے سیکورٹی عہدیداروں نے دونوں ملکوں کے چوتھے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے دوران دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
کابل میں ہونے والے ہندوستان اور افغانستان کے مشترکہ سیکورٹی کمیشن کے اجلاس میں خطے کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال اور افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغانستان کی قومی سلامتی کے سابق مشیر رنگین داد فر سپنتا نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی اور حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا افغانستان اور ہندوستان دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا۔
کابل میں ہندوستان کے سفیر ونئے کمار نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک افغانستان کی حکومت اور عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔