چین بین الاقوامی ضابطوں پر توجہ دے، ہندوستان
Dec ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
ہندوستان نے چین کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی شاہراہ بنانے میں بین الاقوامی ضابطوں پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق حکومت ہندوستان نے ہفتے کے روز حکومت چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحدی تنصیبات اور سڑک بنانے کے سلسلے میں ہندوستان کی تشویش کو درک کرے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی اصول کا پاس و لحاظ رکھے۔
دو ہزار سترہ میں چینی فوجیوں کی جانب سے سرحدی سڑک بنائے جانے کی مخآلفت میں چینی علاقوں میں ہندوستانی فوجیوں کے داخل ہو جانے اور ہندوستان کی ریاست سکیم میں واقع ڈوکلام کے علاقے میں چینی فوجیوں کی جانب سے دو ہندوستانی سرحدی حفاظتی ٹھکانوں کو مسمار کر دیئے جانے کے بعد دونوں ملکوں میں سخت کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔
ٹیگس