کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ، 1 ہلاک 9 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i341439-کشمیر_کی_کنٹرول_لائن_پر_فائرنگ_کا_تبادلہ_1_ہلاک_9_زخمی
کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ، 1 ہلاک 9 زخمی

کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا یہ تبادلہ نیلم کے علاقے میں ہوا جہاں بتایا جاتا ہے کہ ایک عورت ہلاک اور نو دیگر افراد زخمی ہو گئے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے ہمیشہ ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔

مسئلہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اہم ترین اختلافی مسئلہ شمار ہوتا ہے۔

ہندوستان اپنے زیرانتظام کشمیر کے علاقے کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ قرار دیتا ہے جبکہ پاکستان اس علاقے میں اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ریفرینڈم کرائے جانے کا خواہاں ہے۔