پاکستان: صوبۂ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں خاران کے علاقے لجے میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد ہوا ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ایک موٹرسائیکل اور 2 گاڑیاں بھی ملی ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کر دیا ہے، دہشت گرد بھتہ خوری، اغوا، ٹارگیٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel