ہندوستان: خواتین کے امتیازی سلوک پر خواتین کا احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i341683-ہندوستان_خواتین_کے_امتیازی_سلوک_پر_خواتین_کا_احتجاج
ہندوستان کی ریاست کیرالا کی سیکڑوں خواتین نے مظاہرہ کر کے ہندوستان میں خواتین کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک کا خاتمہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: خواتین کے امتیازی سلوک پر خواتین کا احتجاج

ہندوستان کی ریاست کیرالا کی سیکڑوں خواتین نے مظاہرہ کر کے ہندوستان میں خواتین کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک کا خاتمہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

ریاست کیرالا کی خواتین کی جانب سے یہ مظاہرہ سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلے کے خلاف کیرالہ میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے کئے جانے والے تشدد کے بعد کیا گیا۔

ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں سبری مالامندر میں خواتین کے داخلے کے بعد صورتحال بدستورکشیدہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مندر میں عورتوں کے داخلے کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے، کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں میں ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا۔

انتہا پسند ہندوؤں کے اس تشدد کے بعد کیرالا کی خواتین نے کئی کلومیٹر طویل انسانی زنجیر تشکیل دی اور سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے سے متعلق ہندوستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔