پاکستان سے ملنے والی سرحدوں پر لیزری باڑ لگائے جانے کا ہندوستانی اقدام
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i341748-پاکستان_سے_ملنے_والی_سرحدوں_پر_لیزری_باڑ_لگائے_جانے_کا_ہندوستانی_اقدام
ہندوستان نے دراندازی کی روک تھام کے لئے پاکستان سے ملنے والے حساس سرحدی علاقوں میں لیزری باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان سے ملنے والی سرحدوں پر لیزری باڑ لگائے جانے کا ہندوستانی اقدام

ہندوستان نے دراندازی کی روک تھام کے لئے پاکستان سے ملنے والے حساس سرحدی علاقوں میں لیزری باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ایک فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دراندازوں کی جانب سے کیمیائی مواد کی پیداوار کے ذریعے سرحد پر برقی حصار کو عبور کر لینے کے بعد نئی دہلی نے حساس سرحدی علاقوں میں چالیس لیزری باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ لیزری باڑ تین میٹر اونچی ہے جسے عبور کئے جانے کی صورت میں کنٹرول سسٹم کو خودبخود پیغام ارسال ہو جائے گا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کے وزیر ا‏عظم عمران خان نے تاکید کی ہے کہ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعطم نریندر مودی نے بھی اعلان کیا ہے کہ نئی دہلی، مذاکرات کے خلاف نہیں ہے تاہم ہتھیاروں اور بم دھماکوں کی گونج میں مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سخت اختلافات پائے جاتے ہیں۔