امریکی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیکس لگانے کا ہندوستان کا فیصلہ
Jan ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
ہندوستان کی حکومت نے اکتیس جنوری سے امریکہ سے درآمد کی جانے والی ایک تہائی زرعی پیداوار پر تیس فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے امریکہ سے ایک تہائی زرعی پیداوار پر جو پچاسی کروڑ ستر لاکھ ڈالر مالیت کے برابر ہے، تیس فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
برآمدات کے شعبے میں امریکہ کی چونتیس فیصد سے زائد زرعی پیداوار صرف ہندوستان درآمد کرتا ہے۔ حکومت کی جانب سے ٹیکس لگانے کا یہ فیصلہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ امریکی حکام ہندوستان کے ساتھ اپنے ملک کے سیاسی تعلقات کی بنیاد پر اس ٹیکس کے نفاذ کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے یہ فیصلہ ایک طرح سے امریکہ کی ٹرمپ حکومت کے اقدام کے جواب میں کیا گیا ہے۔