ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i342690-ہندوستان_اور_افغانستان_کے_درمیان_تعاون_کے_سمجھوتوں_پر_دستخط
کابل میں ہندوستان کے سفارت حانے نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں چھبیس ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے گیارہ سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط

کابل میں ہندوستان کے سفارت حانے نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں چھبیس ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے گیارہ سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق کابل میں ہندوستان کے سفارت خانے نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان ترقیاتی منصوبوں میں بیشتر منصوبے بنیادی ضروریات کے بارے میں ہیں جن میں افغانستان میں طبی مراکز کا قیام شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان منصوبوں پر افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ بلخ، ہرات، کابل، بامیان، بادغیس اور کاپیسا میں عمل کیا جائے گا جس کے نتیجے میں ان صوبوں میں تعلیم، صحت، روزگار اور معیشت کو فروغ حاصل ہو گا۔