یوم جمہوریہ ہند کی آمد پر سیکورٹی کے اقدامات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i342748-یوم_جمہوریہ_ہند_کی_آمد_پر_سیکورٹی_کے_اقدامات
ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی آمد کے موقع پر دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • یوم جمہوریہ ہند کی آمد پر سیکورٹی کے اقدامات

ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی آمد کے موقع پر دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کے پیش نظر اس ملک کے مختلف علاقوں خاص طور سے دارالحکومت نئی دہلی میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سیکورٹی کی نقطہ نظر سے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کو اٹھائیس علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر علاقے کی ذمہ داری پولیس کے سینئر افسران کو دی گئی ہے۔

نئی دہلی کے ہر حصے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مقصد سے پولیس اہلکاروں اور حفاظتی دستوں کے پچاس ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔